دارالعلوم دیوبند میں داخلہ امتحان فارم کی تقسیم کاسلسلہ شروع ،طالبان علوم نبوت کا جم غفیر

دیوبند(ملت ٹائمز۔سمیر چودھری
عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ امتحان کے فارم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیاہے جس کی وجہ سے یہاں ماہ مبارک میں ہی طلبا ءعزیز کازبردست ہجوم دیکھاجارہاہے۔ عموماً عیدالفطر کے بعد تقسیم ہونے والے داخلہ امتحان فارم گزشتہ سال سے طلباءکی بڑی تعداد پہنچنے اورپریشانیوں سے بچنے کے لئے 27 رمضان المبارک سے شروع ہی کردیا گیا تھا ،اس سال بھی 28 رمضان المبارک سے یہ عمل شروع ہوگیاہے۔ جس کے بعد یہاں ماہ مبارک میں طلبا ءکاجم غفیر ہے۔ دارالعلوم دیوبند میں سالانہ امتحان کی تعطیلات کے بعد بھی طلباءکی بڑی تعداد ادارہ میں قیام کرتی ہے اور داخلہ کے خواہشمند نوردین طلباءسے ادارہ کی رونقیں دوبالا رہتی ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی نوردین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے عیدالفطر سے قبل28 رمضان المبارک سے ہی امتحان داخلہ کی فارم کے تقسیم کا سلسلہ شروع کردیاہے تاکہ فوری طورپر پیش آمدہ مشکلات سے بچا جاسکے اور تمام طلباءآسانی سے امتحان داخلہ فارم حاصل کرسکیں۔ داخلہ فارم حاصل کرنے کے لئے صبح ساڑھے نوبجے سے دو بجے تک کا وقت متعین کیاگیا جبکہ جمع کرنے کے لئے ایک بجے سے شام پانچ بجے تک کا وقت ہے۔ وہیں انتظامیہ نے امتحان گاہ میں بھی تبدیلی کردی ہے اب امتحان مسجد رشید کے بجائے زیر تعمیر لائبریری میں کرائے جاتے ہیں۔ قائم مقام ناظم داخلہ مولانا عثمان غنی کے مطابق داخلہ کے خواہش مند طلباءکی کثیر تعداد دارالعلوم دیوبند پہنچ گئی ہے جن کی سہولیات کے لئے 28 رمضان سے داخلہ امتحان فارم کی تقسیم شروع کردی گئی ہے ۔ عموماً عیدالفطر کے بعد سے داخلہ فارم کی تقسیم کاسلسلہ شروع ہوتا تھا لیکن گزشتہ سال سے چونکہ طلباءکی تعداد اسی وقت زیادہ پہنچ گئی ہے جن کی سہولیات کے لئے انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا تھا جس پر اس مرتبہ بھی عمل کیا جارہاہے۔ انتظامیہ کے مطابق داخلہ امتحان کی کارروائی 2 شوال المکرم سے شروع ہوجائیگی