نتیش کو پاسوان کا مشورہ، بہار مفاد میں چھوڑیں لالو کا ساتھ،این ڈی اے میں خیر مقدم ہے

پٹنہ(ملت ٹائمز۔اشفاق ساقی)
مرکزی وزیر خوراک اور لوک جن شکتی پارٹی سربراہ رام ولاس پاسوان نے جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے میرا کمار سے متعلق تبصرہ کو صحیح ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ بہار کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے نتیش جتنا جلدی ہو مہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑ کراین ڈی اے میں آ جائیں، ہم ان کا استقبال کریں گے۔ایل جے پی کی طرف سے آج یہاں منعقد ہونے والی افطار پارٹی میں شامل ہونے کے لئے دہلی سے پٹنہ پہنچے رام ولاس نے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے کل کیاگیا تبصرہ کہ اپوزیشن جماعتوں نے میرا کمار کو ہارنے کے لئے صدارتی انتخابات کا امیدوار بنانے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا کہ نتیش جی نے بالکل صحیح کہا ہے کہ ان لوگوں (اپوزیشن جماعتوں)نے جان بوجھ کر بہار کی بیٹی (میرا کمار)کو بے عزت کرنے اور ہارنے کے لئے کھڑا کیا ہے۔جب ان کے ہاتھ میں اقتدار تھا … دس سال تک یو پی اے کی حکومت تھی … لالو یادو اس تھے، اس وقت ان بہار کی بیٹی یاد نہیں آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس بار بھی جب رام ناتھ کووند کا نام آیا ہے تب میرا کمار کا نام ان لوگوں نے آگے کیا ہے۔
رام ولاس نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کووند جی کی حمایت کا نتیش کمار نے جو فیصلہ کیا اس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور ان سے گزارش کرتے ہیں کہ دو کشتی پر پا¶ں نہیں رکھیں۔تیزی سے این ڈی اے میں آ جائیں۔ان کے آنے سے این ڈی اے بھی مضبوط ہوگا اور وہ بھی مضبوط ہوں گے اور بہار کا بھلا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نتیش جی کے این ڈی اے میں آ جانے کی وجہ سے بہار کی جو حالت ہوئی ہے اوربدعنوانی ماحول بھی ختم ہو جائے گا۔