نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آج چانددیکھاگیا اور متفقہ طور پر کل یعنی 26 جو ن بروز سوموار کو ہندوستان میں عید الفطر کی نمازادا کی جائے گی ۔
ملت ٹائمز کوملی جانکاری کے مطابق بہار ،بنگال ،آسام ،منی پور ،اتر پردیش ،دہلی ،بنگلور ،مہاراشٹرا سمیت پورے ملک میں شوال کا چاند دیکھاگیا ،امارت شرعیہ پٹنہ کی رویت ہلال کمیٹی ،جامع مسجد دہلی کی رویت ہلال کمیٹی ،جمعیة علماءہند دہلی کی رویت ہلال کمیٹی،ادارہ شرعیہ کی رویت ہلال کمیٹی اور اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی نے کے علاوہ دیگر اداروں کی بھی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کے دیکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ اعلان کیاہے کہ 29 رمضان کو عید کا چاند نظر آگیاہے ،26 جو ن بروز سوموار کو پورے ملک میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ،خلیجی ممالک اور یورپ و ایشاءکے کچھ ممالک میں آج عید الفطر کی نماز ادا کی جاچکی ہے ۔