نئی دہلی(ملت ٹائمز)
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد جمعیة علماءہند گروپ م کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے عید ملن تقریب آج منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ جمعیة علماءہند گروپ الف کے زیر اہتمام 29 جون کو شاندار عید ملن تقریب کرنے کی تیاری جنگی سطح پر جاری ہے۔
ملت ٹائمز کو بھیجے گئے پریس ریلیز کے مطابق ملک کے موجودہ حالات مےں جس طرح اقلےتوں بالخصوص مسلمانوں اور دلتوں مےں احساس کمتری پےدا کرنے اور انھےں دوسرے درجے کے شہری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ساتھ ہی بھےڑ بناکران پر حملے کےے جارہے ہےں، اس کے مدنظر جمعےة علماءہند نے امن پسند و انصاف پسند عوام کے جذبات کا لحاظ کرتے ہوئے آئندہ 30 جون کو ہونے والی اپنی عےد ملن تقرےب منسوخ کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔
جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہم نے بہت ہی رنج و غم کے احساس کے ساتھ ےہ قدم اٹھاےا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک مےں اکثرےتی طبقے مےں احساس برتری اور اقلےتوں مےں احساس کمتری پےدا کرنے کے مقصد اور ذہنےت کے ساتھ حملے کےے جارہے ہےں اور حکومت، کمزور اور مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرنے مےں مسلسل تساہلی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہم پوری امےد کرتے ہےں کہ حکومت ،ہمارے احساسات کو سمجھتے ہوئے کمزور اور مظلوم طبقات کے مسائل کا حل نکالے گی اور فوری طور پر امن و امان اور اعتماد کی فضا بحال کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ عوام پوری مسرت ، اطمےنان وسکون سے عےد ، ہولی اور دےوالی جےسے خوبصورت تہواروں کو باہمی مےل جول سے مناسکےں اور اےک دوسرے کی خوشی اور دکھ درد مےں شرےک ہو سکےں ۔
دوسری جانب مولانا ارشد مدنی صاحب کی جمعیة کی جانب سے عید ملن تقریب کرنے کی تیاری جاری ہے ،انقلاب کی خبر کے مطابق حزب اختلاف اور تمام اہم سیکولر رہنماﺅں کو مولانا ارشد مدنی عید ملن تقریب میں جمع کریں گے ،یہ تقریب 29 جون کو اشوکا ہوٹل میں منعقد ہوگی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے دونوں جمعیة عید ملن تقریب کا اہتمام کرتی ہوئی آرہی ہے جس کی سال رواں ملک کے موجودہ حالات کے پس منظر میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید اور مذمت کی گئی تھی ،سینر صحافی ایم ودود ساجدنے بھی فیس بک پر عید ملن تقریب منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی ،انہوں نے منسوخ کئے جانے کے اعلان کے بعد فیس بک پر مولانا محمود مدنی کاشکریہ بھی ادا کیاہے۔