ہندوستان میں آج مسلمان منارہے ہیں عید کا جشن ،امن وسلامتی اور مسلمانوں کے فلاح وبہبود کیلئے مانگی گئی دعائیں

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
پورے ہندوستان میں آج مسلمان عید کا جشن منارہے ہیں،ہندوستان بھر میں تقریبا سات سے نوبجے کے درمیان عید الفطر کی نماز اد ا کی گئی اور مسلمانوں نے اپنے مذہبی تہوار میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔
دہلی سے ملت ٹائمز کے بیوروچیف عامر ظفر نے بتایاکہ شاہی عید گاہ قصاب پورہ ،شاہی جامع مسجد دہلی ،شاہی مسجد فتحپوری ،جعفر آباد عید گاہ، جامعہ ملیہ ملیہ کی جامع مسجد سمیت متعدد مساجد میں نمازعیدادا کی گئی اور مسلمانوں نے مسرت وشادمانی کے اظہار کرتے عید کی نماز ادا کی ۔
ممبئی میں موجود ملت ٹائمز کے نمائندہ محمد قیصر صدیقی نے بتایا کہ گذشتہ دروز سے مسلسل ہورہی بارش آج صبح بھی ہوتی رہی جس کی بنیاد پر مسلمانوں کو عید کی نماز پڑھنے میں کچھ دشواریاں ہوئیں ،سات بجے کے قریب بارش کی رفتار میں کچھ کمی آگئی تھی ،بہر حال سڑکوں پر پانی ہونے کے باجود مسلمانوں نے عیدالفطر کی نماز ادا کی ۔
پٹنہ سے ملت ٹائمز کے نمائندہ اشفاق ساقی نے بتایاکہ وہاں متعدد مساجد اور عید گاہ کے ساتھ حسب سابق گاندھی میدان میں بھی نماز ادا کی گئی جہاں تقریبا ایک لاکھ سے زائد مسلمان موجود تھے، واضح رہے کہ گاندھی میدان پٹنہ کے تاریخی مقامات میں سے ہی اور وہاں جہاں سال بھر سیاسی جلسے اور دیگر پروگرامس ہوتے ہیں وہیں وہاں عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔
کولکاتاسے ملت ٹائمز کے نمائندہ انور احمد نے بتایاکہ یہاں بھی مسلمانوں نے جوش وخروش کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور عید گاہ ومساجد میں مسلمانوں کا ازحادم تھا ۔
شولاپورسے ملت ٹائمز کے بیوروچیف عمران انعام دار نے بتایاکہ پورے مہاراشٹرا میں مسلمانوں نے جوش وخروش کے ساتھ عید الفطر کی نماز اادا کی ۔
ا س دوران بعض ذرائع سے یہ خبر بھی آئی ہے کہ ہریانہ میں کچھ لوگوںنے بلب گڑھ حادثہ پر نماز میں کالی پٹی باندھ کر حکومت سے احتجاج کیا ،واضح رہے کہ کچھ نوجوانوں کی طرف سے یہ اپیل کی گئی تھی کہ مسلمان مظالم کے خلاف بازو پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کریں لیکن مسلمانوں کے ایک بڑے طبقہ یہ کہ کر مسترد کردیا کہ عید کی نماز میں حکومت سے احتجاج شریعت کے خلاف اور قدرت کے نظام سے بغاوت ہے ،مسجد عبادت کی جگہ ہے احتجاج کی نہیں ۔