چین کے سامنے ہندوستان بے بس ،سرحد میں گھس کر چینی افوج نے تباہ کئے متعدد بنکرس،فوج کے ساتھ ہوئی دھکا مکی

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
چینی فوجیوں نے ایک بار پھر سرحد کی پامالی کرتے ہوئے سکم سیکٹر میں گھس گئی ہے جہاںچینی فوجیوں نے ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ دھکا مکی کی اور 2 بنکر بھی تباہ کر دیئے، نوبھارت ٹائمز کی رپوٹ کے مطابق ڈوا لا ایریا میں گزشتہ 10 دنوں سے دونوں فوجیں آمنے سامنے ہیں، چینی فوجیوں نے کےلاس مان سروور کی طرف جارہے ہندوستانی زائرین کے ایک گروپ کو بھی روک دیا ہے۔
چینی فوجیوں کو بھارتی علاقے میں آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے بھارتی فوجیوں نے سخت جدوجہد کی، پییلی فوجیوں کو روکنے کے لئے انہوں نے لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر انسانی زنجیر بنائی،کچھ فوجیوں نے واقعہ کی ویڈیو گرافی بھی کی۔
چینی فوجیوں نے ڈوکا لا کے لالٹین علاقے میں دو بنکر تباہ کر دیے ہیں، 20 جون کو دونوں اطراف کے سینئر حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی، لیکن کشیدگی برقرار ہے، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ چینی فوجیوں نے یہاں سر حد کی خلاف ورزی کی ہے، بھوٹان اور تبت سے لگتے اس علاقے میں چینی فوجیوں نے نومبر 2008 میں بھی دراندازی کی تھی اور ہندوستانی فوج کے بنکرس توڑ دیے تھے
غور طلب ہے کہ ہندوستان کا چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے اور اکثر چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرتے ہیں، بھارت اور چین کے درمیان چار ہزار کلو میٹر سے زیادہ طویل حقیقی کنٹرول لائن تین سیکٹروں مشرقی، وسطی اور مغربی سیکٹر میں بنٹی ہے، مشرقی سیکٹر میں اروناچل پردیش کا علاقہ پڑتا ہے جس کے 90 ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر چین اپنا قبضہ ظاہر کرتاہے، مشرق سیکٹر میں اتراکھنڈ، ہماچل اور سکم ہیں، اس علاقے میں بھی اتراکھنڈ کے باراہوتی علاقے پر چین دعوی کرتارہا ہے، مغربی سیکٹر میں لداخ اور اکسائی چن کا علاقہ ہے، چین نے 1962 کی جنگ میں اکسائی چن کے 38 ہزار مربع میل علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

NBT