بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پہونچے گاندھی میدان ،مسلمانوں کو پیش کی عید کی مبارکباد

پٹنہ (ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
پٹنہ کے گاندھی میدان میں عیدالفطر کی نماز حسب روایت مکمل تزک و احتشام کے ساتھ اداکی گئی۔ قدیم روایت کے مطابق گورنمنٹ مدرسہ اسلامیہ شمس الھدی پٹنہ کے پرنسپل مولانا شاہ مشہوداحمد قادری ندوی نے امامت وخطابت کے فرائض انجام دیئے۔ عیدین کی جماعت میں کم بیش ساٹھ ہزار فرزندان توحیدنے شرکت کی ،اس موقع پر انتظام وانصرام میں حکومت بہار نے مکمل تعاون کیا اور کسی طرح کی شکایت کا موقع نہیں دیا ،وزیر اعلی نتیش کمار بھی صبح صبح وہاں پہونچے اور نماز کے فورا بعد گاندھی میدان میں مسلمانوں سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی ۔
واضح رہے کہ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں نماز عیدین کی ابتدا 1925میں ہوئی تھی جو اب تک تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور وزیر اعلی بھی شروع سے وہاں پہونچ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ جشن میں شرکت کرتے ہیں ۔