بہت جلد کریں گے مولانا محمود مدنی ہریانہ کے وزیر اعلی سے ملاقات
نئی دہلی(ملت ٹائمز)
جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی کی ہداےت کے مطابق تنظےم کے اےک وفد نے کھنداﺅلی گاﺅں مےوات پہنچ کر ٹرےن مےں وحشےانہ حملے کے متاثرےن اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ عےد کے دن جب کہ پورا ملک خوشی اور مسرتوں مےں ڈوبا ہو اتھا ، کھنداﺅلی گاﺅں مےں ہر طرف رنج و غم کا ساےہ تھا۔جمعےة کا وفد، کل سوموار کو نمازعےد الفطر کی ادائےگی کے بعد شہےد جنےد کے والدےن کو تسلی دےنے اور غم بانٹنے کے لےے وہاں پہنچا۔واضح ہو کہ اس سانحے کے بعد جمعےة علماءہند کے مقامی ذمہ داران پولس انتظامےہ اور سرکار کے رابطے مےں ہےں اور جمعےة کے اےک وفد نے پہلے ہی دن گاﺅں کا دورہ بھی کےا تھا ۔ تنظےم کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی بھےڑ کی شکل مےں ہورہے ان جےسے حادثات سے اس قدر رنجےدہ ہےں کہ انھوں نے ۰۳جون کو ہونے والی اپنی عےد ملن تقرےب بھی منسوخ کردی ہے ۔
وفد ،کھنداﺅلی گاﺅں پہنچنے سے پہلے فرےد آباد مےں پولس کمشنر حنےف قرےشی اور رےلوے اےس پی کمل دےپ سے ملاقات کرکے رونما ہوئے اس افسوسناک سانحہ کے سلسلے مےں ملک بھر کے لوگوں کے احساسات سے ان کو باخبر کےااور فوری اقدامات کی جانب توجہ دلائی۔ وفد کی گزارش پر کمشنر ، رےلوے اےس پی ، ڈی سی فرےدآباد اور اےس ڈی اےم، متاثرےن کے گھر پہنچنے کو تےار ہوئے ، حالاں کہ اس سے قبل کوئی اعلی ادھےکاری وہاں نہےں پہنچا تھا۔
کھنداولی گاﺅں مےں مقامی ذمہ داران ، متاثرےن کے والد زےن العابدےن اور کمشنر حنےف قرےشی ، اےس ڈی اےم امر دےپ سنگھ، ڈی سی اور مقامی اےم اےل اے مولچندن شرما کے سامنے مجرموں کی گرفتاری اور معقول معاوضے کے مطالبے پر زور دےا ۔جس پر ڈی سی فرےد آباد نے شہےد جنےد کے اہل خانہ مےں دو کو نوکری دےنے کااعلان کےا ، نےز بتاےاکہ وہ شہےد کے والد کو سرکار کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا چےک دے چکے ہےں اور مزےد پانچ لاکھ جلد ہی دےں گے، جہا ں تک گرفتاری کی بات ہے تو پولس انتظامےہ ہر طرح کی چھان بےن کررہی ہے اور مجرموں کو سزا دلانے مےں کوئی غفلت نہےں برتے گی ۔
جمعےة علماءہند کے وفد کی سربراہی کررہے مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند نے کہا کہ مذہب کی بنےاد پر عوامی مقامات پر اس طرح کے ہورہے حملے انتہائی شرمناک ہےں، اس پر فوری روک لگنی چاہےے ۔مولانا حکےم الدےن قاسمی نے بتاےا کہ دہلی اور قرب وجوار کی ٹرےنو ںمےں شرارتی اور شدت پسند عناصر کے ذرےعے دےگر مسافروں کو پرےشان کرنے کے واقعات مےں اضافہ ہو اہے، مولانا محمو مدنی نے اس سے متعلق وزےر رےل حکومت ہند کو اےک خط بھی ارسال کےا ہے کہ اس پر قد غن لگاےا جائے ۔تاہم انھوں نے ےہ اطلاع دی کہ جمعےة کا وفد جلد ہی وزےر اعلی سے مل کر موجودہ حالات پر بات کرے گا۔
جمعےة کے وفد کو سانحہ مےں زخمی ہو ئے حافظ ارشاد نے بتاےا کہ دس پندرہ افراد تھے جو ہمےں مارر ہے تھے ، ہمےں پاکستانی ، ملا، وطن دشمن، گوشت خور کا طعنہ دے رہے تھے ، افسوس کی بات توےہ ہے کہ ہم بھاگنا چاہ رہے تھے تو دوسرے لوگ بھی ہمےں دھکےل کر ان کی جانب لوٹا دےتے تھے ۔ ارشاد نے بتاےا کہ ہمارے درمےان سےٹ کا کوئی اختلاف نہےں تھا ، ہم سے تو جس نے بھی جگہ مانگی ، جگہ دے دی ۔ درحقےقت ان لوگوں نے ہم سے اختلاف مذہب کی بنےاد پرکےا ، ہمارے وضع قطع ،لباس اور حلےہ پر پھبتےاں کسیںاور مجھے اور مےرے بھائی جنےد اور شاکر کو بڑی بے رحمی سے مارا اور بالآخر جنےد نے مےرے گود مےں دم توڑدےا ۔ےہ اےک افسوس ناک سانحہ تھا کہ جب چند لوگ آ پ کو ماردےنا چاہےں اور ٹرےن کی دوسر ی بھےڑ آپ کو اسی موت کے باڑے مےں بار بار دھکےل دے ۔ جمعےة علماءہرےانہ ، پنجاب او رہماچل کے صدر مولانا ےحےی کرےمی نے کہا کہ جمعےة علماءہند اس مقدمے مےں اپنا بھی وکےل کھڑا کرے گی تا کہ مجرموں کو سزا ملے ، جب تک سزا نہےں ملے گی اس طرح کے واقعات پر روک لگانا مشکل ہو گا ۔وفد مےں مرکز کی طرف سے مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند ، عظےم اللہ صدےقی قاسمی انچار ج شعبہ نشرو اشاعت جمعےة علماءہند،جاوےد کلےم الدےن قاسمی رےاستی جمعےة کی جانب سے مولانا ےحےی کرےمی صدر جمعےة علماءہرےانہ ، پنجاب و ہماچل ، مولانا محمد علی نائب صدر جمعےة علماءہرےانہ ، پنجاب و ہماچل ، قاری آس محمد ،قاری محمد اسلم،مولانا عبدالمجےد،حاجی عبدالرحمن، مفتی لقمان ، مولانا ناظر کرےمی ، بھائی محمد خورشےد جمال گڑھ وغےرہ شرےک تھے ۔