چنڈی گڑھ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ہریانہ میں سونی پت ضلع کے ایک گا¶ں میں ایک شخص نے مبینہ طور پر گولی مار کر دو افراد کو قتل کر دیا۔یہ تنازع کھیتوں میں پانی کی تقسیم کو لے کر شروع ہوا تھا جس میں باپ بیٹے کا قتل ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گا¶ں میں 55سالہ ویکتور اس کے بیٹے( (26کو گولی مار کر قتل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ سینئر پولیس افسر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔افسر نے بتایا کہ ملزم اور اس کے کچھ ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔