مخدوم بہاری کے آستانے پر  اویسی کے بینر تلے عقیدت مندوں کو چادر پوشی سے روکا گیا

نالندہ/ملت ٹائمز/پریس ریلیز

آستانہ حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری رحمةاللہ علیہ کے 656 واں عرس مبارک کے موقع پر مجلس اتحادالمسلمین , نالندہ ,بہار کے ضلعی صدر سمیت دیگر  ممبران کو عین موقع پر چادر پوشی سے روک دیا گیا. نالندہ ضلعی صدر نے وزیراعلی نتیش کمار کی سنگھی ذہنیت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروین توگڑیا جیسے آگ اگلنے والوں پر بہار میں بیان بازی کی اجازت دینے میں ذرا بھی تامل نہیں کرنے والے نتیش کمار کی حکومت میں آخر عقیدت مندوں کی چادر پوشی والے عمل میں کون سی ہنسا نظر آئی انہوں نے  ایڈمنیسٹریشن پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عقیدت مندوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت چادر پوشی سے روکا گیا ہے جب کہ دیگر تمام چھوٹی بڑی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کو چادر پوشی کی کھلی اجازت دی گئی.