جامعة القاسم کے استاذ مولانا علی احمد کے والد کا انتقال ،مفتی محفو ظ الرحمن عثمانی نے کی تعزیت

سپول،بہار(ملت ٹائمز۔یس ریلیز)
جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کے سینئراستاذ مولانا علی احمدکے والدگرامی جناب محمد حنیف صاحب کا آج 85 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ،محمد حنیف صاحب گذشتہ ایک ماہ سے قومہ میں تھے اور آج صبح نوبجے اس دنیا سے چل بسے ، حنیف صاحب کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کے بانی ومہتمم مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے کہاکہ جناب حنیف صاحب بہت ہی نیک ،صوم وصلاة کے پابند اور ذمہ دار انسان تھے ،ان کی موت گاﺅں کیلئے ایک خسارہ ہے ،اس موقع پر مولانا علی احمد نے بھی بہت دکھ بھرے انداز میں کہاکہ میرے والد میرے لئے سرمایہ حیات اور سب کچھ تھے ،ان کی موت میرے لئے ایک عظیم صدمہ ہے ،اس موقع پر جامعہ کے ترجمان مولانا یوسف انور نے بھی اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کیا ،واضح رہے کہ مرحوم حنیف صاحب کے پسماندگان میں ددبیٹے اور ایک بیٹی ہیں،اس موقع پر مفتی محفوظ لرحمن عثمانی نے دعاءمغفرت کی خصوصی اپیل کی ہے۔