نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ہندو پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کو ہوئی فائرنگ میں حکام کے مطابق سات افراد کی موت ہو گئی ہے:پاکستان کے حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ چڑی کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کی وجہ سے ایک عورت سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔اس کے علاوہ ہفتہ کو ہی نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون کی بھی موت ہوئی،
دوسری طرف بھارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
غور طلب ہے کہ کنٹرول لائن پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی پولیس انکاو¿نٹر میں موت کے ایک سال مکمل ہونے پر کشمیر میں ہڑتال ہے۔
برہان وانی کی پولیس تصادم میں موت کے بعد ہفتوں تک جاری رہنے والے تشد دمیں تقریبا 100 شہری ہلاک ہو گئے تھے،
بہت سے لوگ پےلےٹگن سے زخمی ہو گئے تھے اور ان میں سے کئی کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی،انڈین حکام کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی برسی منانا حماقت ہے کیونکہ وہ کسی کا ہیرو نہیں تھا۔
(بشکریہ بی بی سی ہندی)