مولوی و بارہویں(انٹر) پاس اب بن سکیں گے مڈل اسکول ٹیچر

پٹنہ(اشفاق احمد۔ملت ٹائمز)
مولوی و بارہویں(انٹر) پاس طلبہ و طالبات بھی اب سرکاری مڈل اسکول میں ٹیچر بن سکیں گے، این سی ٹی ای حکومت ہند، ای آر سی بھونیشور کے ذریعہ منظوری دینے کے بعد اس سال سے بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ , پٹنہ نے پھلواری شریف کے عیسی پور کے حاجی حرمین روڈ میں واقع ستار میموریل کالج آف ایجوکیشن کو ڈپلومہ ان ایلیمنٹری یعنی ڈی ایل ایڈ کورس کو الحاق فراہم کیا ہے،کسی بھی فیکلٹی سے بارہویں پاس طلبہ و طالبات کو 2سالہ ڈی ایل ایڈ کی ٹریننگ دی جائے گی. سیشن 19-2017 کے لئے 29جولائی تک درخواست طلب کی گئی ہے جبکہ 31جولائی کو مذکورہ کورس میں داخلہ کے لئے ٹسٹ لیا جائے گا. فارم اسلامیہ بی ایڈ کالج کے احاطہ میں بھی دستیاب ہے۔