نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
چین کے ساتھ سرحدی تنازعے کے درمیان چینی سفیرسے اپنی ملاقات کے تناظر میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ اہم مسائل کے بارے میں معلومات رکھناان کا کام ہے۔راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ وہ وزیر اعظم کی طرح نہیں ہیں کہ چینی فوجی بھارت میں گھس گئے اور وہ جھولی پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی سوال کیاکہ جب سرحد پر کشیدگی تھی تواس کے تین وزراءچین کی مہمان نوازی کیوں لے رہے ہیں۔راہل گاندھی نے کہاکہ اہم مسائل پرمعلومات حاصل کرنامیرا کام ہے۔میں نے چینی سفیر، سابق قومی سلامتی کے مشیراوربھوٹانی سفیرسے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کسی سفیرسے میری ملاقات کولے کراتنی فکرمندہے تواسے یہ بتاناچاہیے کہ اس کے تین وزراءسرحدی مسئلے کے رہتے ہوئے چین کی مہمان نوازی کیوں لے رہے تھے۔ راہل گاندھی نے مودی اور چین کے صدر شی چنفنگ کے 2014میں گجرات میں جھولی پر بیٹھ کر بات کرنے والی تصویر پوسٹ کی اور کہاکہ ریکارڈ کے لئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں وہ شخص نہیں ہوں جو اس وقت جھولی پر بیٹھا تھا جب ایک ہزار چینی فوجی بھارت میں گھس گئے تھے۔