بہار بی جے پی نے نتیش کمار کو حمایت کی پیشکش کی ،نائب وزیر اعلی کے استعفی کا مطالبہ ،کل ہوگاحتمی فیصلہ

پٹنہ (ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
بہار میں مچے سیاسی ہنگامہ کے درمیان بی جے پی نے وزیر اعلی نتیش کمار کو حمایت کا آفر دیا ہے،نتیش کمار منگل کو جے ڈی یو ایگزیکٹو اجلاس کرنے والے ہیں، اس سے پہلے بی جے پی کی حمایت کے آفر سے کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے، غور طلب ہے کہ آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے خلاف گمنام پراپرٹی معاملے میں مرکزی ایجنسیوں کے تابڑ توڑ چھاپہ ماری کے بعد ریاست کا سیاسی درجہ حرارت گرما گیا ہے،نائب وزیراعلی تیجسوی یادو پر مقدمہ درج ہونے کے بعد اپوزیشن ان کے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
بہار بی جے پی کے چیف نتاند رائے نے پیر کو صاف کہا کہ اگر ریاستی حکومت پر کوئی بحران آتا ہے تو بی جے پی باہر سے حمایت کو تیار ہے، رائے نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی نتیش کمارنائب وزیراعلی تیجسوی کو ان کے عہدے سے برخاست کر دیں، انہوں نے کہا، اگر تیجسوی استعفی نہیں دیتے ہیں تو سی ایم انہیں برخاست کر دیںکیوں کہ تیجسوی کے خلاف معاملہ درج ہو چکا ہے،کوئی بھی قانون گمنام پراپرٹی رکھنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
رائے نے کہا، بہار کی ترقی ضروری ہے،عظیم اتحاد میں جے ڈی یو کا رہنا یا نہیں رہنا نتیش پر منحصر ہے، اگر نتیش عظیم اتحاد سے الگ ہوتے ہیں اور ریاست کی حکومت پر کوئی بحران آتا ہے تو ہم باہر سے حمایت کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہااگر مرکزی قیادت کا حکم آیا تو ہم ریاستی حکومت کو گرنے نہیں دیں گے اور حمایت کریں گے۔
لالو پر نشانہ لگاتے ہوئے رائے نے کہا کہ جب لالو وزیراعلی بنے تھے تو ان کے پاس اتنی پراپرٹی نہیں تھی، انہوں نے کہا، بی جے پی کا ماننا ہے کہ لالو نے کسانوں اور جانوروں کمائی کو اپنے نام کر لیا ہے، لالو یادو کو بتانا چاہئے کہ ان کے پاس ہزاروں کروڑ کی جائیداد کہاں سے آئی۔