مظاہر علوم کے شیخ الحدیث مولاناشیخ محمد یونس صاحب کا انتقال ،علمی حلقہ سوگوار،6 بجے شام کو ہوگی نمازہ جنازہ

سہارنپور(ملت ٹائمز)
معروف عالم دین ،عالمی شہرت یافتہ شیخ الحدیث حضرت مولانا شیخ محمد یونس صاحب آج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جس سے پوری علمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور دنیا بھر میں ان کے ہزاروں شاگرد ،عقیدت مند اور اہل علم کی آنکھیں چشم ترہیں اور اسے ایک عظیم علمی خسارہ قراردے رہے ہیں۔
ماہنامہ مظاہر علوم کے ایڈیٹر مولانا عبد اللہ خالد نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ مولانا کا انتقال سہارنپور کے میڈی گرام ہسپتال میں ہواہے ،کافی دنوں سے زیر علاج تھے ،انہوں نے مزید بتایاکہ نمازہ جنازہ بعد نماز عصر چھ بجے دارجامعہ مظاہر علوم کے دار جدید کے صحن میں ادا کی جائے گی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیل بہت جلد