چندی گڑھ(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
اسمارٹ فون سے سیلفی لینا ایک قاتلانہ شوق ہوتا جا رہا ہے،سیلفی لینے کے چکر میں آئے دن لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں، پنجاب کے گرداس پور میں بھی ایک ایسا حادثہ ہوا، جس میں سیلفی لینے کے چکر میں دو لڑکیاں نہر میں بہہ گئیں۔
گرداس پور پولیس کے مطابق، گرداس پور ضلع کے کہنوان میں ستھیالی نہر میں موبائل فون گرنے کے بعد لڑکی اس کے تلاش کی کوشش کر رہی تھی لیکن تیز دھارے میں بہہ نکلی، دوسری لڑکی نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی بہہ گئی،کہنوان کے تھانہ انچارج ہرجیت سنگھ نے کہا کہ دونوں کی شناخت18سالہ نشا اور17 سالہ لوپرت کے طور پر ہوئی ہے۔