آسام کے 26اضلاع میں سیلاب کا قہر، 60-70گاوں زیرِآب، متاثرین کومددکاانتظار

لکھیم پور(ملت ٹائمزایجنسیاں)
شمال مشرقی ریاست آسام میں سیلاب کی زدمیں ہے۔بھاری بارش اور برہم پترا دریا کی آبی سطح بڑھنے کی وجہ سے آسام سمیت شمال مشرق کے 56ضلع سیلاب کی وجہ سے ڈوب ہو چکے ہیں۔آسام کے 26اضلاع میں سے سب سے زیادہ حالات خراب ہیں۔بارپےٹا، گولاگھاٹ، گوپر اور لکھیم پور جیسے اضلاع میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔عالم یہ ہے کہ گا¶ں کے گا¶ں ڈوب ہو گئے ہیں اور گا¶ں سے جڑی ہوئی سڑکیں کسی دریا کی شکل لے چکی ہیں۔سیلاب کی وجہ سے نچلے آسام میں عام معمولات زندگی ٹھپ ہو چکے ہےں۔ریاستی حکومت اور این ڈی آر ایف کی مدد کے لئے تعینات ہے لیکن تمام کوششیں سیلاب کو دیکھتے ہوئے ناکافی لگ رہی ہیں۔برہم پترا کی جولانی اس ضلع میں صاف دکھائی دے رہی ہے۔200سے زیادہ گا¶ں والے ضلع میں 60سے 70گا¶ں ڈوب چکے ہیں۔سیلاب کا قہر جھیل رہے گا¶ں والوں کوسرکاری مدد کا انتظار ہے۔اس دوران این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ان گا¶ں کا دورہ کر ضرورت کا سامان اور میڈیکل سہولیات مہیا کرا رہی ہےں۔سڑک سے گا¶ں کے درمیان پنگڈنڈیاں اب کسی دریا کی طرح لگتی ہیں۔جن سڑکوں پر دو پہیا چار پہیا چلتے تھے ان سڑکوں پر چھوٹی چھوٹی کشتیاں نکل آئی ہیں۔گا¶ں میں رہنے والے لوگ روزمرہ کی چیزوں کے لئے ترس گئے ہیں۔گا¶ں میں پانی کی آبی سطح بڑھنے سے بیماریوں کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے ایسے میں انہیں ادویات پہنچانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ایک گا¶ں سے دوسرے گا¶ں تک کا سفر کسی بہتی دریا کو پار کرنے سے کم نہیں ہے۔مرکزی وزیر کرن رجیجونے اوروزیراعلیٰ سروانند سونوال بھی سیلاب سے متاثر آسام کامعائنہ کرچکے ہیں۔