یوپی اسمبلی میں ملا دھماکہ خیز مواد ، این آئی اے کرے گی انکوائری

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
اتر پردیش اسمبلی میں دھماکہ خیز موادملنے کے معاملے کی جانچ این آئی اے کرے گی۔ریاستی حکومت نے کہاکہ ایوان کے اندردھماکہ خیز مواد لانا ملک کونیچاجیساہے۔یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کوکہاہے۔ذرائع کے مطابق اتر پردیش اسمبلی میں دھماکہ خیز ملنے کے معاملے میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ نے آئی این ٓآئی تحقیقات کا جوحکم دیاہے، اس پر یوپی حکومت سے سرکاری خط ملنے کے بعد اس کی جانچ NIAکو سونپ سکتا ہے۔آپ کوبتادیں کہ اتر پردیش اسمبلی میں موجودہ سیشن کے دوران دھماکہ خیز مواد حاصل کرنے کے بعدہلایا۔ایک دن پہلے تفتیش کے دوران پائے گئے مادہ کی فورنسک تحقیقات کے بعد اسے پی ای ٹی اےن دھماکہ خیز بتایا گیا ہے۔اس انتہائی سنگین واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے ایوان میں کہاکہ سیکورٹی صرف ریاستی حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔یوگی نے کہاکہ12جولائی2017کوبجٹ سیشن کے دوران اراکین اسمبلی کے علاوہ کوئی نہیں آسکتا۔مگراپوزیشن لیڈرکی نشست کے پاس دھماکہ خیز مواد ملنا بڑی تشویش کی بات ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کی این آئی اے سے جانچ ہونی چاہئے۔