خادم الحجاج کے نام پر سعودی عرب بھیجنے کا ہورہاہے فراڈ ،فرضی ایجنٹ بن کر لاکھوں روپے کا لگا یا چونا 

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
دہلی کے نیو فرینڈس کالونی علاقے میں لوگوں کو سعودی عرب بھیجنے کے نام پر کچھ لوگوں نے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا۔ تقریبا 400 سے زائد لوگوں کو انہوں نے ٹھگی کا شکار بنایا ہے، پولیس ملزمین کو تلاش کر رہی ہے۔تصاویر میں دکھائی دے رہے تھانے کے باہر جمع ہوئے ان لوگوں کا الزام ہے کہ شعیب اور ہارون عثمانی نام کے ایجنٹ نے انہیں دھوکہ دیا ہے، شعیب اور ہارون عثمانی لوگوں کو نوکری اور حادم الحجاج کے نام پر باہر بھیجتا تھا۔ دراصل ان تمام لوگوں سے شعیب اور ہارون عثمانی سعودی عرب میں خادم الحجاج کے طور ملازمت دلانے اور گھمانے کے نام پر لاکھوں روپے لے لیا ہے۔پیر کو جب وہ لوگ تیمور نگر میں واقع اس کے آفس پرپہنچے تو دفتر پر تالا لٹکا ہوا تھا، شعیب اور ہارون عثمانی کے سبھی فون سوئچ آف تھے، تب ان سب کو اندازہ ہوا کہ ان کے ساتھ جعل سازی ہوئی ہے ۔متائثرین نے فورا نیو فرینڈس کالونی تھانہ پہنچ کر اس کی شکایت دی۔ متاثرین نے بتایا کہ حج کیلئے گئے حاجیوں کی خدمت کرنے کا کام بتا کر انہیں مکہ مدینہ بھیجنے کی بات کہی گئی تھی۔انہیں اچھی تنخواہ دلانے کا بھی جھانسہ دیا گیا تھا، طبی جانچ کرانے کے نام پر ان سے 4500اور ویزہ کے نام پر 3500 روپے لئے گئے، فی الحال پولیس نے شکایت درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔حادثہ کے سب سے بڑے متاثر مفیض الدین محل گاؤں ،مجاہدالاسلام بھونہ ،بابر پورنیہ اور حافظ انور بھونہ نے بتایا کہ ’’مجھ کو ٹیلی فون پر مولانا ہارون سے بات ہوئی اور انہوں نے غریب مسلمانوں کو خادم الحجاج کے طور پر سعودی عرب بھیج کر حج کرانے کی بات کہی اور یہ کہا کہ آپ اپنے بندوں کا میڈیکل کرائیں اور ہمیں ہر طرح سے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص حج کے نام سے دھوکہ نہیں کرے گا ،ہم بھی نہیں کریں گے ‘‘،تقریبا 200سے زائد لوگوں کے میڈیکل ہو جا نے کے بعد بتایا کہ ملک میں جی ایس ٹی کا نفاذ ہوا ہے ،اسی لئے ویزہ میں دشواری ہو رہی ہے ،آپ برائے مہربانی 3500فی کس ہمارے کھاتے میں بھیج دیں اور اس کے بعد آپ اپنے بندوں کو 3جولائی سے بلانا شروع کردیں ۔ اس کے بعد متائثرین دہلی پہنچ گئے ،اور دونوں صاحبا ن کا فون بند ملا ،تب جا کر دفتر جاکرجہاں میڈیکل ہواتھا پوچھا تو پتہ چلا کہ سبھی کے رپوٹس شعیب نام کا آدمی لیکر گیا ،دفتر میں کام کرنے والی ایک لڑ کی اور ایک ڈاکٹر ملزمین کے سازش میں شامل بتا کر پولس کو 100نمبر کال کیا اور کہا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہو گیا ہے ،اس کے بعد پولس دفتر میں میڈیکل جانچ کرنے والے افراد کو اپنے حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔پولس نے نمائندہ سماج کو بتایا کہ پولس ملزمین کو پکڑنے کیلئے ہر ضروری کارروائی کر رہی ہے ۔ متائثرین کو انصاف دلانے کی ہرممکن کوسش کی جائے گی۔ 

SHARE