ممبئی (ملت ٹائمز)
ممبئی کے مشہور مرکز دارالعلوم امدادیہ ممبئی کے صدر المدرسین اورمعروف عالم دین مولانا شفیق احمد صاحب بستوی مظاہری کا آج 19 جولائی 2017 کو صابو صدیق ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال ہو گیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مولانا مرحوم مشرقی یوپی کے مردم خیز علاقہ کرہی ضلع سنت کیر نگر کے رہنے والے تھے،آپ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی کے شاگرد رشید تھے۔ مولانا مرحوم دارالعلوم امدادیہ کے قدیم اساتذہ میں سے تھے۔