نئی دہلی(ملت ٹائمز)
بی ایس پی سربراہ مایاوتی کااستعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔مایاوتی نے آج راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری سے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنے استعفیٰ کی دوسری کاپی سونپی، جس کے بعد ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔مایاوتی نے منگل کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیاتھا۔تب مایاوتی نے الزام لگایا تھا کہ راجیہ سبھا میں انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔آپ کوبتا دیں کہ منگل کو مایاوتی نے تین صفحے کا استعفیٰ بھیجاتھا لیکن استعفیٰ منظور کرنے کے لیے بغیر کسی وجہ بتائے استعفیٰ دیناپڑتاہے اورلہٰذامایاوتی نے آج حامد انصاری سے ملاقات کی اور اپنے استعفیٰ کی کاپی دوبارہ سونپی۔چیئرمین کو بھیجی تین صفحے کے خط میں مایاوتی نے راجیہ سبھا میں اپنے ساتھ ہوئے پورے رویے کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ سہارنپور دلت تشددپراپنی بات رکھنا چاہتی تھی، لکن انہیں بولنے سے روک دیا گیا۔خاص بات یہ ہے کہ مایاوتی نے ایسے وقت میں استعفی دیا ہے جب اگلے سال ہی راجیہ سبھا سے ان کا دور اقتدار ختم ہو رہا تھا۔اپنے استعفیٰ کے بعد مایاوتی نے الزام لگایا تھا کہ وہ دلت سماج سے آتی ہیں اورحزب اقتدارپارلیمنٹ میں انہیں اپنی بات نہیں رکھنے دے رہاہے۔