نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
چینی حکومت کے تحت چلائے جانے والے اخبار گلو بل ٹائمز میں شائع مضمون میں کہاگیا ہے کہ ہندوستان میں چین مخالف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے اور نریندر مودی کے وزیر اعظم ہونے کے بعد ہندتو نظریہ میں شدت کے ساتھ اضافہ ہورہاہے اور دیگر قوموں سے نفرت وتعصب کا سلسلہ پروان چڑھ رہاہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق اخبار میں شائع مضمون میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کاالیکشن ہندوستان میں قوم پرستی کے نظریہ کو بنیاد بناکر لڑا گیا۔وطن پرستی اگر شدت پسندی اختیار کر تی ہے تو ان کی حکومت کچھ بھی نہیں کرسکے گی۔جیسا کہ اب دیکھا جارہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو روکنے میں حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔