دیہی علاقوں میںصحت جانچ کیمپ کی زیادہ ضرورت ہے :نازیہ الہی خان

کولکاتا (ملت ٹائمزپریس ریلیز)
بارڈرسیکوریٹی فورس کے سالٹ لیک واقع کیمپ کے کمپوزٹ ہاسپٹل میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی چھاتی کے کینسر کیلئے چیک کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں عام طبقے کے ساتھ فورس کے جوانوں کی بیویوں نے اپنا ٹیسٹ کرایا۔ کیمپ کا انعقاد بی ایس ایف وائفس ویلفیئر ایسوسی ایشن (BWWA) اور مانو جیوتی پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ کی مشترکہ کوششوں سے کیا گیا تھاجہاں جانچ مکمل طور مفت میں کیا گیا۔
مہمان خصوصی کے طور پر کیمپ میں مدعو ایڈووکیٹ نازیہ الہی خان نے کہا دیہی علاقوں میں میڈیکل سہولیات بہت کم ہیں اس طرح کے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل صحت چیک اپ کیمپ دیہی علاقوں میں بھی زیادہ سے زیادہ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ غریب خواتین اس سے مستفیض ہو سکیں۔
واضح رہے کہ بریسٹ کینسر کی شناخت کےلئے جو چیک اپ ہوتا ہے اس میں پیسہ بھی زیادہ لگتا ہے اور وقت بھی، لیکن اس نئی ٹیکنالوجی سے صرف پانچ سو روپے میں فوری طور پر رپورٹ ہاتھوں ہاتھ مل جائے گی۔ آئی بی ڈیوائس کے استعمال سے وقت اور خرچ دونوں بچے گا۔
مفت جانچ کیمپ میں بی ایس ایف وائفس ویلفیئر ایسوسی ایشن (BWWA) کی سیکرٹری نیلما جےسوال، نوےدتا مجمدار اور پووالی سونووال کے علاوہ مانوجیوتی پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ کی اروناکےنانیا، مکیش جوشی، ویرےش ساہ، ورشا ساہ، دیپک ساہ اور کیتن دوشی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ پروگرام میں میں مہمان خصوصی کے طور پر سپریم کورٹ کی وکیل نازیہ الہی خان نے لوگوں سے خطاب کیا کیمپ میں کل 35 مریضوںکا مفت ٹیسٹ کیا گیا۔