نئی دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
جمعیۃ علما ءہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس ،اس کے مرکزی دفتر مفتی کفاےت اللہ ہال، ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیتہ علماءہند کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ فرقہ وارانہ صورت حال ، آسامی مسلمانوں کے حق شہریت کے مقدمات کی پےروی ، سپریم کورٹ مےں طلاق ثلاثہ سے متعلق جاری مقدمات اور عالم اسلام کی صورت حال سمےت متعدد ایجنڈوں پر غورو خوض ہوا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
ملک کی مو جود ہ فرقہ وارانہ صورت حال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے مجلس عاملہ نے اعلان کےا کہ آئندہ 13اگست کو جمعیۃ علماءکی ےونٹےں اپنے شہروں اور علاقوں میں ” امن مارچ “منعقد کرےں گی ۔مجلس عاملہ کا یہ فےصلہ ملک مےں جاری منافرت انگےز مہم کے تناظر مےں کافی اہمےت کا حامل ہے ۔جمعےة علماءہندکی ےونٹےں بےشتر رےاستو ں مےںبلاک سطح تک قائم ہےں ،اےسی صورت مےں ےہ ”امن مارچ“ اےک ساتھ وسےع پےمانے پر ملک کے مختلف علاقوں مےں منعقدہوگا۔اس مارچ کو موثر بنانے کے لےے جمعےة علماءہند ،چند رہنما ہداےات بھی جاری کرے گی ۔ اےک دوسرے فےصلے مےں مجلس عاملہ نے جمعےة علماءکی شاخےں اور مدارس اسلامےہ سے اپےل کی ہے کہ وہ حسب معمول” جشن ےوم آزادی“ منائےں اور اس تقرےب مےں سرکاری افسران اور برادران وطن کے ذمہ دار افراد کو بھی مدعو کےا جائے۔
سوشل مےڈےا پر اسلام اور مسلمانوں پر بڑھ رہے اعتراضات کا جواب دےنے اور جمعیۃ علماءکی سرگرمےوں سے نوجوانوں کو واقف کرانے کے لےے مجلس عاملہ نے مولانا محمودمدنی ، مولانا مفتی سلمان منصورپوری ، مولانا متےن الحق اسامہ کانپور، مولا نا معزالدےن احمد اور مولانا نےاز احمد فاروقی پر مشتمل اےک کمےٹی تشکےل دی ہے جو تمام پہلووں کا جائزہ لے گی ۔
مجلس عاملہ نے کئی ہفتوں سے قبلہ اول مسجد اقصی اور اس کے اطراف مےں جاری تشدد او ربدامنی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اےک تجوےز منظور کی ہے جس مےں عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے اپےل کی گئی ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے اسرائےل کو جبر و تشدد سے روکےں اور مسجد اقصی مےں نمازےوں پر لگائی گئی پابندےاں ہٹوائےں تاکہ زائرےن بلا روک ٹوک مسجد اقصی مےں عبادات انجام دے سکےں۔
ملک بھر مےں جماعتی نظم و نسق کے لےے مجلس عاملہ نے طے کےا کہ جماعتی کارکنان کے لےے ملک کے پانچ زون بنا کر چھ ماہ کے اندر تربےتی اجتماع اور اجلاس منعقد کےے جائےں ۔ ےہ بھی طے پاےا کہ موسم حج کے بعد لکھنﺅ ےا کان پور مےں مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد کےا جائے ۔ طلاق ثلثہ کی کارروائی پر شکےل احمد سےد اےڈوکےٹ سپرےم کورٹ نے مجلس عاملہ کے سامنے اےک تحرےری رپورٹ پےش کی ۔آسام کے حق شہرےت کے مقدمے سے متعلق مولانا بدرالدےن اجمل نے تفصےلات پےش کیں۔
مجلس عاملہ نے حال مےں چند اہم شخصےات خصوصا ح©ضرت مولانا رےاست علی بجنوری ، حضرت مولانا ازہر ( نائبےن صدر جمعےة علماءہند )حضرت مولانا نسےم ا حمد غازی شےخ الحدےث جامعة الہدی مرادآباد، حضرت مولانا فخرالدےن ناظم تنظیم وترقی دارالعلوم دےوبند، حاجی سکندرنائب صدر جمعےة علماءتامل ناڈو ، حاجی بشےر سادات کے انتقال پر رنج و غم کا ا ظہار کےا اور ان کے لےے دعائے مغفرت کی ۔
اجلاس مےں صدر کے علاوہ درج ذےل اراکےن شرےک ہوئے :مو لانا محمود مدنی جنرل سکرےٹری جمعیة علماءہند ، مولانا حسیب صدیقی خازن جمعےة علماءہند ،شکےل احمدسےد اےڈوکےٹ سپرےم کورٹ ، مولانا صدےق اللہ چودھری صدر جمعےة علماءبنگال ، مو لانا حافظ پےر شبےر احمد صدر جمعیة علماءآندھرا پردےش و تلنگانہ، مولانا مفتی محمد سلمان منصور پو ری استاذ حدےث جامعہ قاسمےہ شاہی مراد آباد ،مولانا متےن الحق اسامہ صدر جمعیة علماءیوپی، مولانا مفتی احمد دےولہ ،مولانا مفتی محمد افتخار صدر جمعےة علماءکرناٹک ، مولانا بدرالدےن اجمل صدر جمعےة علماءآسام، مولانا قاری شوکت علی وےٹ،مولانا محمد رفیق مظاہری صدر جمعیة علما ءگجرات،مولانا محمد سلمان بجنوری دارالعلوم دےوبند ، مولانا محمد قاسم صدر جمعےة علماءبہار، مولانا مفتی جاوید اقبال نائب صدر جمعیة علماءبہار، قاری محمد اےوب نائب صدر جمعےة علماءمہاراشٹرا، قاری محمد امےن صدر جمعےة علماءراجستھان ، ڈاکٹر مسعود احمد مﺅ ناتھ بھنجن ، مولانا محمداسلام قا سمی صدر جمعےة اتراکھنڈ ،مولانا مفتی محمدراشد اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند ، مولانا سید سراج الدین معینی ندوی اجمیر، مولانا الےاس مفتاحی پپلی مزرعہ ، مولانا محمد عاقل گڑھی دولت، مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری ،مولانا علی حسن مظاہر ی ناظم اعلی جمعےة علماءپنجاب ، ہرےانہ وہماچل ، حاجی محمد ہارون بھوپال، مولانا مفتی حبےب الرحمن الہ آباد ،مولانا معزالدین احمد ناظم امارت شرعیہ ہند، مولانا نےاز احمد فاروقی اےڈوکےٹ ، مفتی عبدالرحمن نوگاواں سادات صدرجمعےة علماءامروہہ، ڈاکٹر سعےد الدےن قاسمی ، مولانا محبوب حسن آسام، مولانا عبدالقادر آسام ، مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری ۔