پٹنہ (ملت ٹائمز)
نتیش کمار کے استفعی کے بعد لالویادو یادو پرساد نے میڈیا سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ نتیش سرکار چلانے میں ناکام ہوگئے تھے اس لئے انہوں نے استعفی دیاہے ،لالو نے کہاکہ وہ بی جے پی سے ملے ہوئے تھے اور کافی دنوں سے جانے کا راستہ تلاش کررہے تھے ،لالو یادو نے یہ بھی کہاکہ نتیش کمار 301 کامقدمہ جھیل رہے ہیںجس سے بچنے کیلئے انہوں نے یہ سب کیاہے ،لالو یادو نے یہ بھی کہاکہ عظیم اتحاد ابھی ختم نہیں ہواہے ،کانگریس ،آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے تمام ایم ایل اے کو ہم کہیں گے کہ وہ بیٹھ کر نیا لیڈر منتخب کریں جس کے امیدوار نہ نتیش کمار ہوں گے اور نہ ہی تیجسوی یادو ۔لالو نے نتیش کو یہ بھی یاد دلایا کہ عظیم اتحاد کی تشکیل کے وقت نتیش نے وعدہ کیاتھا کہ مر جائیں گے لیکن کبھی بھی بی جے پی میں نہیں جائیں گے ۔