سیتا مڑھی (ملت ٹائمز اشتیا ق عالم )
سیتا مڑھی تھا نہ حلقہ کے این ایچ 77کے بھو پ بھیرو کے فور لین چوک پر بس ،ٹرک کے ٹکر میں 5 مسا فروں کی دردنا ک موت جا ئے حا دثہ پر ہی ہو گئی ۔جس میں ڈرا ئیور وخلا صی شا مل ہیں۔ما ں گا یتری بس جس کا نمبر BR 30G 3711 اور ٹرک کا نمبرBR 06GA 1136 جس پر گیہوں لدا ہو اتھا ۔بس سیتا مڑھی سے مدھوبنی جا رہی تھی اور ٹرک سونبرسا سے مظفر پور کی جا نب جا رہی تھی ۔جبکہ درجنو ں لو گ شدید زخمی ہو گئے ۔جن کا علا ج مختلف اسپتا لو ں میں چل رہا ہے ۔اس حا دثہ کے بعد پو رے ضلع میں کہرا م مچ گیا اور چا روں طرف افرا تفری کا ما حول ہو گیا ۔لو گ اپنو ں کی تلا ش میں یہا ں وہا ں بھٹکتے نظر آئے ،اور کوئی کسی کا پرسا ن حال نہیں تھا ۔اس حا دثہ کے بعد لو گ اتنے غصے میں تھے کہ ایس ڈی صدر کی گا ڑی کا شیشہ توڑ دیا اور ان کے سا تھ بد تمیزی کی ۔ان لو گو ں کا الزام ہے کہ پورے ضلع میں ٹریفک سسٹم ختم ہے اور ضلع انتظا میہ کچھ نہیں کر رہی ہے ۔جبکہ مذکو رہ چوک پر ایک گولمبر کی سخت ضرورت ہے ۔مرنے والوں میں محمد ارشا د عا لم کپڑا تا جر،مہندر پا سوان سنٹرل بینک پوپری،امیت کما ر پا سوان اسٹا ف پی ایچ سی با جپٹی،گڈو را و¿ت بس ڈرا ئیور ، کوشل کما ر بس خلا صی،اس کے علا وہ دو درجن سے زیا دہ لو گ زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں محمد بشیر احمد،محمد ہا رون،شنکر ساہ،ہیرا کما ری،منی بھوشن پرساد،سریندر کما ر،رویندر پرساد، پون کما ری،گریش کما ری،پرمود سندرکا ،مھو ریندر کمار،دیپ ما لا ،کامنی کماری،سروج کما ر،نریندر پرسا د چو دھری ،آرتی کما ری گپتا ،نیلم دیوی، را م پرکا ش چودھری، شیہا م با بو مہتو، رنویجے کما ر، سلو نی کما ری ،کلپنا کما ری و رام جی بھوشن پرسا دسمیت دیگر زخمیوں کے نا م شا مل ہیں ۔جن کا علا ج پرا ئیویٹ ہا سپیٹل میں جا ری ہے ۔حا دثہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈی ایم را جیو روشن ،ایس پی ہری پرسا دایس، ڈی ایس پی کما ر ویر دھریندر ،ایس ڈی او صدر ،سیتا مڑھی تھا نہ انچا رج ویشا ل آنند،مہسول اوپی انچا رج اورنگ زیب عا لم سمیت بڑی تعدا د پو لس اہلکا ر مو جود تھے ۔جا ئے حا دثہ پر لوگو ں کا زبر دست اژدہا م دیکھا گیا ۔