پٹنہ(ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے بہاراسمبلی میں اعتمادکاووٹ حاصل کرلیا۔اس کے بعدانہوں نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ نظریہ سے سیکولرازم اور شفافیت کے حامی ہیں۔معاشرے کے ہر طبقے کے مفادکی حفاظت ہوگی۔بہار ترقی کی نئی اونچائی حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام میں تو غریب، پسماندہ اور دلت سماج کے لوگ دکھی ہو رہے تھے، جس طرح کا سلوک اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کے ساتھ گا¶ں اور دیہات میں ہونے لگا تھا، لوگ پریشان تھے۔جنہوں نے بھی ووٹ کیا وہ آج پریشان تھے لہٰذا آپ سب کے مفاد میں اور ریاست کے مفاد میں یہ فیصلہ لیاگیاہے۔کوئی جائیداد حاصل کرنے کے لیے سیاست کرے گا تو وہ اس کاساتھ نہیں دے سکتے۔اعتمادپرووٹنگ کے دوران نتیش نے کہا کہ بہار کے عوام نے جو مینڈیٹ دیاہے وہ کام کرنے، عوام کی خدمت اور شفافیت کے لیے دیاہے۔کئی قسم کی مشکلات آئی ہیں۔ہم نے اتحادکے دھرم پرعمل کرتے ہوئے ہر مسئلے کو دور کرنے کی کوشش کی اور ایک پارٹیة(آرجے ڈی)کی طرف اتحاد کے دھرم کی خلاف ورزی نہ جانے کتنی بارکی گئی۔میں نے سب کوجھیلا۔انہوں نے کہا کہ ہم خیال سے سیکولرازم اور شفافیت کے حامی ہیں۔کسی بھی طرح سے کوئی فنڈز پراپرٹی حاصل کرنے کے لیے سیاست کرے گا تو ہم اس کاساتھ نہیں دے سکتے ہیں۔یہ ہماراعہدہے ۔نتیش کمارنے کہاکہ بہار اور انصاف کے ساتھ ترقی کے مفاد میں یہ فیصلہ جے ڈی یونے لیاہے۔بی جے پی اور این ڈی اے کے دیگر اتحادی پارٹی اور آزاد ممبر اسمبلی جنہوں نے حمایت کااعلان کیاہے ان کامیں شکریہ اداکروں گا۔یہ حکومت آگے چلے گی اور بہار کی خدمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میری وابستگی عوام کی خدمت کرنے کی ہے، نہ کہ ایک خاندان کی خدمت کی۔یہ راج میوہ کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے ہے۔اور حالت ایسی تھی کہ میرے لئے دفاع کرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جب سمجھا کہ میرے لئے اب یہ چلاناممکن نہیں ہے تو ہم نے اپنے آپ کو الگ کر لیا۔ہم نے جو بھی فیصلہ لیا وہ بہار کی ترقی کے مفادمیں لیاہے۔انہوں نے کہا کہ سیکولرازم نظریہ کی چیزہے۔سیکولرازم کرپشن پر پردہ ڈالنے، لفظ استعمال کرنے کے لیے نہیں ہے۔نتیش نے کہاکہ ہم کو سیکولرازم کا متن اس ملک میں کوئی لیڈر نہیں پڑھا سکتا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ان لوگوں کی کیا صورت حال ہے۔یہ سیکولرازم کا استعمال خود کو بچانے کے لیے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہار کے مفادمیں یہ حکومت کام کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرےس کی پالیسی پر، گڈ گورننس کے لیے کام کرے گی۔