ملک میں ایک اورتحریک کی ضرورت ،ہم نے ساتھ ساتھ لاٹھیاں کھائی ہیں،آئیے آمریت کو نےست ونابود کردیں،نتیش سے ناراض شردیادو کو لالو کی دعوت

پٹنہ(ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
تیش کمار سے ناراض شرد یادو کو لالو یادو نے دعوت دی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ غریب، محروم اور نظراندازطبقوں کے حقوق کی خاطر ہم نظریاتی طور پر ساتھ تمام ساتھیوں کو لے کر کھیت کھلیان سے لے کر سڑک اور پارلیمنٹ تک جدوجہد کریں گے۔ہم نے اور شرد یادو نے ساتھ لاٹھیاں کھائی ہیں۔جدوجہد کی ہے۔آج ملک کو دوبارہ جدوجہدکی ضرورت ہے۔استحصال زدہ اورمظلوم طبقات کے لیے ہمیں لڑناہوگا۔غریب، محروم اور کسانوں کوبحران آفت سے نکالنے کے لیے ہم نئی تحریک چلائی گے۔لالونے کہاکہ شرد بھائی، آئیے سب مل کر دائیں بازوکی آمریت کو نیست و نابود کریں۔نتیش کمار، کفن میں جیب نہیں ہوتی، لیکن غلط کاموں کا داغ ضرور ہوتا ہے۔عوام مالک ہوتی ہے ،سب کے سب اعمال کا حساب کتاب رکھتی ہے۔بہار میں مہاگٹھ بندھن ٹوٹنے کے بعد سے جنتا دل یونائٹیڈ میں شروع ہوئی بغاوت کے درمیان لالو کایہ ٹویٹ آیاہے۔ہفتہ کو نتیش کابینہ کے 27وزراءنے حلف اٹھا لیا، لیکن شرد یادو حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے نہیں پہنچے۔اگرچہ جے ڈی یوکے بانیوںمیں سے ایک اور سینئر لیڈر شرد یادو کی حلف برداری کی تقریب میں نہیں پہنچنے سے تمام قیاس آرائی کی جارہی ہیں۔اس سے پہلے وہ نتیش کی حلف برداری کی تقریب میں بھی نہیں پہنچے تھے۔