نئی دہلی (ملت ٹائمزایجنسیاں)
نتیش کمار کے لالو یادو اور کانگریس کے ساتھ مہاگٹھ بندھن توڑ کربی جے پی کے ساتھ حکومت بنا لینے کے بعد اپوزیشن کو ایک اور جھٹکا لگنے والاہے۔خبرہے کہ سماجوادی پارٹی میں حاشیہ پر کر دیے گئے سابق ریاستی شیوپال یادو بھی این ڈی اے میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔سماجوادی پارٹی کے درمیان اختلافات کے وقت سے ہی ملائم اینڈکمپنی کے بی جے پی کے ساتھ سازبازکی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔شیو پال یادو کے پاس اس کے دومتبادلات ہیں جس پر وہ قریبی لوگوں کے ساتھ بحث کر رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ سماج وادی پارٹی کے اعلی قیادت کا حصہ رہے شیو پال یادو کو انتخابات سے ٹھیک پہلے ان کے بھتیجے اور اس وقت کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے حاشیے پر دھکیل دیاتھا۔نوبت یہ آ گئی کہ شیو پال کا اسمبلی الیکشن جیتنا بھی مشکل لگ رہاتھا۔انتخابات کے ٹھیک بعد شیو پال نے اشارہ دیا تھا کہ وہ جلد ہی نئی پارٹی بنائیں گے جس میںسماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کو صدر بنایا جائے گا۔شیو پال کی اس پہل کی ملائم نے کبھی کھلے عام حمایت نہیں کی لہٰذا یہ معاملہ ٹھنڈے بستے میں جاتا دیکھیے لیکن اب بہار میں بدلے واقعات کے بعد شیو پال کے لئے روشنی کی نئی کرن پھوٹی ہے۔ذرائع کے مطابق جے ڈی یوکے بی جے پی کے ساتھ آنے کے بعد اب شیو پال یادو بھی نئے سرے سے اپنے مستقبل پرغورکررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیو پال دومتبادلات پرغورکررہے ہیں۔پہلی جے ڈی یو میں شامل ہوکر این ڈی اے کا حصہ بنا جائے اور دوسرا اپنی کوئی نئی پارٹی بنا کر این ڈی اے میں ساتھی کے طور پر شامل ہواجائے۔پہلے آپشن پر شیو پال کی جے ڈی یوکے لیڈروں سے ابتدائی بات بھی ہوچکی ہے۔شیو پال نے آج ان دونوں کے متبادلات پر دہلی میں ملائم سنگھ یادوسے مل کر تبادلہ خیال بھی کیا۔





