نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر‘
وےنکیانائیڈوملک کے اگلے نائب صدرہوں گے۔انہوں نے اپوزیشن کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی کو شکست دے کر نائب صدرجمہوریہ کے عہدہ کا الیکشن جیتا ہے۔وےنکیانائیڈو نے اپوزیشن کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی کو 272ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔وینکیانائیڈو کوجہاں 516ووٹ حاصل ہوئے،وہیں گوپال کرشن گاندھی کو 244ووٹ ملے۔واضح ہوکہ وینکیانائیڈوتین بارلوک سبھاالیکشن لڑے اورتینوں میں انہیں شکست ملی۔بعدمیں انہیں راجیہ سبھاکے راستے ایوان بھیجاجاتارہاہے۔وینکیانائیڈوکے جیت پر پی ایم نریندر مودی نے انہیں مبارک باددی ہے۔پی ایم نے ٹویٹ کیاکہ وینکیانائیڈو کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی کی بات ہے۔قوم کی تعمیر میں وینکیانائیڈوکی شراکت ہے ۔مجھے یقین ہے کہ وہ ملک کے ایسے نائب صدر ثابت ہوں گے جو ملک کو اور اونچائی پر لے جائیں گے۔پی ایم نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ان کے ساتھ کام کرنے کی یادیں اب بھی تازہ ہیں۔ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔وینکیا نائیڈوکے جیت پر اپوزیشن کے امیدوارگوپال کرشن گاندھی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں ان خواہشات دیتاہوں۔آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کے رہنے والے وینکیا نائیڈو بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے 70کی دہائی میں آر ایس ایس اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں قابل ذکر کردار ادا کر چکے ہیں۔ایمرجنسی کے دوران وہ جے پرکاش نارائن کی تحریک سے منسلک ہوئے تھے۔ اس وقت وہ جیل بھی گئے تھے۔وینکیا نائیڈو مودی حکومت کے سب سے سینئر وزراءمیں سے ایک ہیں اور وہ جنوبی بھارت کی قدیم ترین بی جے پی لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ان کے پاس25سال سے پارلیمانی امورکاتجربہ ہے۔نائیڈو4بار راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔