نئی دہلی(ملت ٹائمزشہنواز ناظمی)
مہا گٹھبندن توڑنے والے نتیش کمار سے عوام میں نارضگی بڑھتی جارہی ہے اور یہ نارضگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور نہ جانے یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا ،آج ہی کی بات ہے کہ بٹلہ ہاو ¿س بس اسٹینٹ پر نتیش کمار کے مجسمہ کو نظر آتش کیا گیا اور ان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اور طرح طرح کی گالیوں کی بوچھاڑ کی گئی تو وہیں تجسوی یادو کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا گیا تجسوی تم مت گھبراو ¿ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
وہاں پر موجود لوگوں نے جے جے پی نیوز بیوروکے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نتیش کمار ایک قسم کا بے وفا انسان ہے اس نے نہ تو صرف لالو کو ہی دھوکا نہیں دیا بلکہ انہوں نے بے شمار لوگوں کو دھوکا دیا ہے اور ان کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے یہ چال بازی کر کے ووٹ دینے والی بہار کی عوام کے منھ پر زبر دست تماچا مارا ہے ،اس لئے ہم لوگ خاموش نہیں بیٹھے ہیں گے بلکہ ہم لوگ اس کی حکومت کا شیرازہ بکھیر کر کے رکھ دیں گے اورہم لوگ امید کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں ضرور تجسوی کو کامیابی ملے گی اور نتیش کو کراری شکشت کا منھ دیکھنا پڑے گا۔
اور آپ کو بتا دوں کہ بہار میں تجسوی یاد و9اگست کو ایک ریلی نتیش کے خلاف نکالنے والے ہیںیہ ریلی چمپارن سے شروع ہوگی اور مختلف علاقے کا دورہ کرے گی اس ریلی سے تجسوی یاد و خطاب کریںاور عوام کو نتیش کے بے وفائی اور اس کے چاپلوسی کی داستان عوام کے سامنے پیش کریں۔اس ریلی میں عوام کے سامنے یہ بھی بات رکھی جائے گی کے خود کو غریبوں کا لیڈر بتانے والا کڑورں اور عربوں جائداد کا مالک کیسے بن گیا۔
تودہلی اور بہار کے حالات بتلا رہے ہیں کے نتیش کمار اب بچنے والے نہیں ہیں ان کے بے وفائی کا جواب انہیں مل کر رہے گا چاہے جلد مل جائے یا آئندہ الیکشن میں بہار کی عوام اس کو دے کر رہے گی۔





