جموں وکشمیرمیں غیر مسلموںکو اقلیتی درجہ دینے کی درخواست،عدالت نے مرکز کو وقت دیا

نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
جموں وکشمیرمیں غیرمسلموںکواقلیتی درجہ دینے سے متعلق درخواست پر مرکز کو حتمی موقع دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس سے تین ماہ کے اندر اس پر فیصلہ لینے کوکہاہے۔چیف جسٹس جسٹس جے ایس کھےہر، جسٹس اے کے گوئل اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے مرکز کی اس دلیل کو قبول کیا کہ اسے اس معاملے پر ریاستی حکومت، اور دیگر کسی بھی فریق کے ساتھ مشورہ کرنے کے لیے کچھ وقت چاہئے۔مرکز کی جانب سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ حکومت مختلف سطحوں پر صلاح مشورہ کر رہی ہے اور مفاد عامہ کی عرضی پر اس رخ سے عدالت کے سامنے کرنے کے لئے اور آٹھ ہفتے کا وقت چاہئے۔بینچ جموں وکشمیرکے وکیل انکر شرما کی جانب سے دائرپٹیشن پرسماعت کررہی تھی۔عرضی میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مسلم اکثریتی والے جموں وکشمیرریاست میں غیر مسلمانوں کو اقلیت درجہ دے، جس سے وہ حکومت کی مختلف منصوبوں کا فائدہ لے سکیں۔

SHARE