سینئر صحافی ڈاکٹر عبد القادر شمس کاخطرناک ایکسیڈینٹ ، آر کے ہسپتال میں زیر علاج جاری ،دعائے صحت کی اپیل

نئی دہلی(محمد قیصر صدیقی ملت ٹائمز)
سینئر صحافی اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے سب ایڈیٹر ڈاکٹر عبد القادرشمس گزشتہ شب نوئیڈا سے واپسی کے دوران ایک ایکسیڈینٹ میں شدید حادثہ کے شکار ہوگئے ہیں اور آر کے ہسپتال پرپٹ گنج دہلی میں زیر علاج ہیں ۔
ملت ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر عبد القادرشمس گزشتہ شب نوئیڈا میں واقع روزنامہ سہارا کی آفس سے رات کے بارہ بجے واپس لوٹ رہے تھے ،ان کے ساتھ بائیک پر روزنامہ سہارا اردو کے ایک اوراسٹاف جناب نوشادعالم تھے ،ڈی این ڈی فلائی اوور پر ان کی گاڑی آگے جارہی ایک کار ٹکرائی گئی ،ڈاکٹر عبد القادر شمس نے بتایاکہ وہ بایک ڈرائیو کررہے تھے ،ان کے آگے ایک کارجارہی تھی ،کار نے اچانک بریک لیکر روک لیا ،انہیں کارکے رک جانے کا اندازہ نہیں ہوا اور اس طرح ان کی بائیک کار سے جاٹکرائی اور بائیک کا اگلا حصہ کار کے اندر داخل ہوگیا ،جس سے عبد القادرشمس صاحب جائے حادثہ پر بیہوش ہوگئے ،ان کے ساتھی نوشاد صاحب کو بھی شدید چوٹ آئی تاہم وہ ہوش میں تھے اس لئے انہوں نے ایمبولینس محکمہ کو فون کیا اور اس طرح رات کے دوبجے دہلی ایمس کے ٹراما سینٹر میںایڈمیٹ کیا گیا ، رپوٹ میں ڈاکٹر عبد القادرشمس کے بارے میں یہ بتایاگیا کہ ان کے بائیں پاﺅں کے گھٹنوں سے اوپر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ، کئی جگہ شدید چوٹ ہیں اور24 گھنٹے کے اندر آپریشن ضروری ہے جبکہ یہاں آپریشن ہونے میں ایک ہفتہ وقت لگ سکتاہے ،جس کے بعد انہیںمنتقل کرکے پرپٹ گنج میں واقع آر کے ہسپتال میں ایڈمیٹ کیا گیاہے جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھاگیاہے اورمکمل علاج جاری ہے ،جبکہ نوشادعالم صاحب کو ٹراما سینٹر سے چھٹی دے دیاگیا ہے اور وہ گھر پرآرام کررہے ہیں ۔
ڈاکٹر عبد القادر شمس اردو کے سینئر صحافی اور ممتاز کالم نویس مانے جاتے ہیں،گذشتہ پندرہ سالوں سے روزنامہ راشٹریہ سہارا سے وابستہ ہیں،ملت ٹائمز کیلئے بھی کالم لکھتے ہیں،آل انڈیا ملی کونسل کی میگزین افکار ملی میں بھی ایڈیٹر کے فرائض انجام دے چکے ہیں،صحافتی ،دینی اور ملی سطح پر آپ کی خدمات بے شمار ہیں،متعدد کتابوں کے آپ مصنف بھی ہیں اور سماج کے سبھی طبقے میں آپ کو مقبولیت حاصل ہے ، آپ دارالعلوم دیوبند کے سینئر فاضل ہیں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی ملی ہوئی ہے ۔
آپ کے ایکسیڈنٹ کی خبر سن کر سیاسی ،سماجی ،دینی اور صحافتی حلقے سے تعلق رکھنے والے متعدد اشخاص ہسپتال پہونچ کر اور کچھ نے دور ہونے کے سبب فون کرکے عیادت کی ہے جس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ،اختر الایمان ،مفتی محفوظ الرحمن عثمانی ، ایم پی طارق انور ،مولانا اسلام قاسمی،سینئر صافی اے یو آصف ،روزنامہ سہارا کے ایڈیٹر سید فیصل علی وغیرہم کے اسماءسر فہرست ہیں۔