پٹنہ (ملت ٹائمزنزہت جہاں )
بہار میں عظیم اتحاد کے خاتمہ اور پھر بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے نتیش کمار کے فیصلے سے خفا شرد یادو آج سے بہار دورے پر ہیں، جہاں اگلے تین دنوں تک وہ سات اضلاع میں گھوم گھوم کر لوگوں سے بات چیت کریں گے،آج وہ پٹنہ پہنچے جہاں پارٹی کارکنوں اور اپنے حامیوں سے ملے،اس دوران شرد یادو نے ایک بار پھر دہرایا کہ بہار کی عوام نے عظیم اتحاد کو مینڈیٹ دیا تھا اور بی جے پی کے ساتھ حکومت بنا کر اس عوام کے مینڈیٹ کا یعنی عوام کی توہین ہے، یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے، ان کی پہلی کانفرنس سونپور میں تھی اور آر جے ڈی کے مقامی ممبر اسمبلی رامانج پرساد اسٹیج پر موجود تھے،انتظام کا ذمہ آر جے ڈی کے کندھوں پر تھا، یہاں شرد یادو نے براہ راست نتیش کمار پر حملہ بولا، انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو توڑا گیا ہے، میں سڑک پر لڑوں گا، انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری جنتا دل ہے، جس کے وزیر اعلی نتیش کمار ہیں، ایک عوام کا جنتا دل ہے جس کے ساتھ بہار کی عوام ہے، شرد یادو نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ کارروائی کے خوف سے میں نے اپنے قدم واپس لینے والا نہیں ہوں۔
اس سے قبل شرد یادو نے کہا کہ ہم نے 5 سال کے لئے اتحاکیا تھا، 11 کروڑ لوگوں کا اعتماد ٹوٹا ہے، میں اس سفر میں لوگوں سے بات کروں گا، بہار دورے کے دوران شرد یادو پارٹی کارکنوں کا مزاج بھانپنے کی کوشش کریں گے، اگرچہ جے ڈی یو نے باغی شرد یادو کے اس دورے سے کنارہ کر لیا ہے،اس دورے کو شرد یادو اور نتیش کمار کے درمیان رسمی تنہائی کے آغاز کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، بہار سے لوٹنے کے بعد شرد یادو 17 اگست کو دہلی میں ایک کانفرنس کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں، حالیہ دنوں میں شرد یادو نے پارٹی لائن کے خلاف جم کر بیان بازی کی ہے، ساتھ ہی بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے نتیش کے فیصلے پر تنقید بھی کی ہے۔