ملک کے نئے صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کا کام کاج آج سے شروع ،میڈیا سے مثبت رپورٹنگ کی اپیل

نئی دہلی(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں
نائب صدر ایم وینکیانائیڈونے میڈیا سے پارلیمانی کام کاج کی رپورٹنگ میں مثبت رخ اپنانے کی اپیل کی ہے۔ نائیڈونے آج راجیہ سبھا کے بطور چیئرمین عہدہ قبول کرنے کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔نائیڈونے تمام جماعتوں کے ارکان سے ایوان میں بحث اور سرکاری کام کاج میں مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے میڈیاسے بھی سنسنی خیز اور منفی رپورٹنگ سے بچنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ بھارت میں میڈیا اپنا کام اپنے طریقے سے کرنے کے لیے مکمل طورپر آزادہے لیکن میرا مشورہ ہے کہ پارلیمانی کارروائی کے دوران ہونے والی مثبت بات چیت سے منسلک خبروں کو بھی عوام کے درمیان پہنچانے پر توجہ مرکوز کیا جائے۔وینکیانائیڈونے اپنے پارلیمانی تجربے سے منسلک ایک واقعہ کاذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہوں نے اپنے پسندیدہ موضوع زراعت پر خصوصی تیاری کر کے ایوان میں تقریباََ ایک گھنٹے کابیان دیا۔ اس تمام جماعتوں کے ارکان نے تعریف بھی کی، لیکن اگلے دن اخبارات میں اسے کوئی جگہ نہیں ملی۔وینکیانائیڈو نے کہا کہ وہ اکیلے ہی نہیں بلکہ پورا ایوان یہ مانتا ہے کہ میڈیا کو پارلیمانی کارروائی کی مثبت رپورٹنگ کرنی چاہیے