کابل(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
افغانستان میں امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے ،مرنیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں درجنوں بے گناہ شہری امریکی طیاروں کی بمباری کانشانہ بن گئے،مرنیوالوں میں ایک ہی گھر کے 8افراد ہیں جن میں مردوں سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔افغان حکام نے کہاکہ طالبان کے خلاف آپریشن میں مصروف امریکی طیاروں نے گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایالیکن بد قسمتی سے ایک فیملی کا قافلہ بمباری کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا۔