جمیعۃ علماء ہند کے امن مارچ کی رپوٹنگ کے دوران ملت ٹائمز کے نمائندہ کا موبائل فون چوری

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
جمیعۃ علماء ہند کے امن مارچ کی رپوٹنگ کے دوران آج ملت ٹائمز کے نمائندہ محمد قیصرصدیقی کا اینڈرائڈموبائل فون غائب ہوگیا۔
ملت ٹائمز کے نمائندہ محمد قیصر صدیقی دہلی کے جنتر منتر پر پہونچ کرآج 13 اگست کو جمیعۃ علماء ہند کے امن مارچ کی لائیورپوٹنگ کررہے تھے،انہوں نے فیس بک پیج پر بھی پروگرام کو لائیو دیکھایا ،ان کے ساتھ کیمرا مین عامر ظفر بھی تھے ،اسی دوران پروگرام ختم ہونے کے بعد اسٹیج کی جانب محمد قیصر جمعیۃ علماء ہند کے صدر قاری محمد عثمان صاحب سے بائٹ لینے کیلئے اسٹیج کی جانب بڑھنا چاہ رہے تھے کہ بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی نے ان کا موبائل جیب سے نکال لیا اور انہیں پتہ نہیں چل سکا ،یہ بھی ممکن ہے کہ بھیڑ کی وجہ سے زمین پر گرگیا ہو تو تاہم فورا پتہ چلتے ہی فون لگانے پر موبائل سوئچ آف ملا ۔
واضح رہے کہ یہ سمسنگ کا اینڈرائڈموبائل فون تھا اور کچھ ماہ پہلے خریدا گیا تھا،ملت ٹائمزکی رپوٹنگ اور ویڈیوگرافی کیلئے بھی محمد قیصر یہی موبائل فون استعمال کرتے تھے ، موبائل فون گم ہونے کے بعد محمد قیصر صدیقی نے اپنے فیس بک پر یہ لکھ کر اس بارے میں اطلاع دی کہ بہت دکھ کے ساتھ یہ لکھ رہاہوں کہ جمیعۃ علماء ہند کے امن مارچ کی رپوٹنگ کے دوران میرا موبائل کھوگیا ہے،کسی کو ملا ہوتو اس نمبر پر رابطہ کرکے بتائیں ۔
8802175924