پٹنہ(ملت ٹائمز نزہت جہاں)
بہار کے 38 میں 28 اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہیں ،پانی کا بہاﺅ مسلسل بڑھتا جارہاہے،چار دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے ،گذشتہ کل سے کئی ندیوں کا باندھ بھی ٹوٹ گیا ،کوسی ندی ،کملا ندی ،گنڈ ک ندی سمیت متعدد اہم ندیوں کا باندھ ٹوٹ گیاہے ،ارریا،سپول ،کشن گنج اور سیتامڑھی میں شاہراہوں کوجوڑنے والے کئی پل ٹوٹ گئے ہیں،کئی جگہوں پر شاہراہیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔
سیمانچل کے اضلاع ارریا،سپول ،پورنیہ ،کشن گنج ،کٹیہار،سہرسااور متھلانچل میںمظفر پور سیتامڑھی ،مدھوبنی اور چمپارن کے اضلاع شدید متاثر ہیں،کئی جگہوں پر باندھ ٹوٹ گیا ہے ،پانی لوگوں کے گھر میں آنا شروع ہوگیا ،سیمانچل کے اضلاع میں تو پہلی منزل تک پانی آپہونچا ہے ۔
سیمانچل اور متھلانچل کے متعدد مدارس بھی سیلاب کی زد میں ہیں ،اس دوران سرکاری عملہ بھی راحت اور بچاﺅ کے کام میں مصروف ہے اور ہر ممکن متاثرین کو مدد پہونچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔