مدرسہ اسلامیہ فیض القرآن نبی کریم میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی یوم آزادی

نئی دہلی (ملت ٹائمز/پریس ریلیز)
 جامعہ اسلامیہ فیض القرآن نبی کریم پہاڑ گنج کے زیر اہتمام یوم آزادی کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جامعہ کے طلباء و طالبات نے ثقافتی پروگرام اور ترانۂ ہند پیش کیا، جامعہ کے مہتمم قاری قمر عالم نے پرچم کشائی کی اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں خوب محنت سے پڑھیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں، واضح رہے کہ مولانا غلام نبی قاسمی نے اپنے خطاب میں ترنگے پرچم کی اہمیت کو واضح کیا، اور ملک میں (آزاد ہندوستان میں) ہندی مسلمانوں کے مذہبی آزادی پر کچھ شرپسند عناصر کے ارادے اور حرکتوں کی مذمت کی اور کہا کہ مسلمان آزاد ہیں اور یہ ملک جمہوری ہے، شر پسند عناصر اپنے ناپاک عزائم سے بعض آجائیں، جو لوگ ملک کے گنگا جمنی تہذیب کے دشمن ہیں ، ورنہ پچھتاوا ہی ان کا مقدر ہوگا، مزید قاری امجد علی حسان نے ملک کی آزادی کا ترانہ پڑھا، اور ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی قربانی پر روشنی ڈالی، مولانا ظفر صدیقی قاسمی نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو اس وقت ترقی کے لئے تعلیم پر زور دینا ضروری ہے تعلیم کے بغیر جمہوری ہندوستان میں ترقی ناممکن ہے، اور محمد امتیاز، محمد نثار، محمد نوشاد، قاری اکرم الحق مولانگری، مولانا عمرندوی ، قاری عامر ، عبداللہ وغیرہ نے بھی شرکت کی،