نئی دہلی(ملت ٹائمزقیصر صدیقی)
کانگریس نے ہفتہ کو کلنگ- اتکل ایکسپریس کے پٹری سے تیرہ ڈبے اترنے کی وجہ سے30مسافروں کی موت اورایک سوسے زائدافراد زخمی ہونے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو ریلوے حادثوں کی حکومت قرار دیا ہے۔کانگریس نے ریلوے حادثوں کا ریکارڈ بنانے والی مودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014میں بی جے پی اقتدار میں آئی، اس کے بعد سے اب تک 27ریل حادثے ہو چکے ہیں۔ان حادثات میں، 259مسافر مرے اور 899زخمی ہو ئے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجےوالا نے ٹویٹ کیا کہ مئی 2014میں مودی حکومت اقتدار میں آئی، اس کے بعد سے اب تک 27ریل حادثے ہو چکے ہیں، جن میں 259مسافروں کی موت ہو گئی اور 899زخمی ہو گئے۔حکومت کب جاگے گی؟ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اتکل ایکسپریس حادثے میں مارے گئے مسافروں کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت۔ ریلوے کی حفاظت کے دوران معصوم لوگوں کی موت سنگین حادثہ۔اس سال ملک میں بہت سے ٹرین واقعات ہوئے۔ایسے میں بلیٹ ٹرین کا خواب دکھانے والی مودی حکومت پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔
حادثے کے بعد حکومت کی جانب سے معاوضے کے اعلان کو لے کر سرجےوالا نے کہا کہ معاوضے کی رقم ان لوگوں کی جان نہیں لوٹا سکتی ہے۔انہوں نے سوال داغا کہ اہم سوال یہ ہے کہ حادثوں کو روکنے کے لئے آپ کیا قدم اٹھا رہے ہیں؟ حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کیا ہیں، تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو؟ کیا اقدامات کئے گئے تھے؟۔پوری سے ہریدوار جارہی کلنگ اتکل ایکسپریس ہفتہ کی شام ساڑھے پانچ بجے اتر پردیش کے مظفرنگر ضلع کے کھتولی تھانہ علاقہ میں گر کر تباہ ہوئی۔ریلیف اور بچا¶ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔