عدالت نے سنادی سزا ،دوسادھیوں کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام میں بابا گرمیت رام رہیم کو دس سالوں کی جیل

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ریپ کے مجرم ڈیرہ سچا سودا کے سربرہ باباگرمیت رام رہیم کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے دس سالوں کے جیل کی سزا سنادی ہے ،سزا سنانے کیلئے روہتک کی جیل میں خصوصی عدالت قائم کی گئی تھی جہاں جج جگدیپ سنگھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہونچے ،سزا سنانے سے قبل رام رہیم نے ججوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور اپنے اچھے کاموں کا حوالہ دیکر نرمی کی مانگ کلی لیکن ججز نے کسی طرح کا دباﺅ قبول کیئے بغیر فیصلہ سنادیا،

اس سے قبل جس دن بابا کو قصور ٹھہرایاگیاتھا اس دن ان کے حامیوں دہشت گردی کی تمام حدیں پارکردی تھیں ،کڑورروں کی املاک تباہ ہوگئی تھیں،پچاس لوگوں کی موت ہوئی تھی جس کے پیش نظر آج سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،فوج کی کئی کمپنیوں کو بھی تعینات کیا گیاتھا۔