ریپ کے مجرم گرمیت رام رہیم کی سزا میں دس سال کا اور اضافہ ،بیس سال جیل میں کاٹنے ہوں گے اس ڈھونگی بابا کو ، نہیں ملے گی کوئی وی آئی پی سہولت

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ریپ کے مجرم اورڈیرہ سچا سوداکے سربراہ گرمیت رام رہیم کی سزامیں دس سال کا اور اضافہ ہوگیا ہے ،آج تک کی رپوٹ کی مطابق دونوں سادھیوں کے ساتھ ریپ کرنے کے جرم میں دس دس سال کی سزا ملی ہے اور س طرح اب بابا کو بیس سال تک جیل میں گزارنے ہوں گے ،بابا کو روہتک کی جیل میں رکھاگیا ہے ،اس کی پیٹھ پر لکھاہوگا قیدی نمبر 1997 ،جیل میں کسی طرح کی بھی کوئی وی آئی پی سہولت نہیں ملے گی اس کے علاوہ دونوں متاثرہ لڑکیوں کو چودہ چودہ لاکھ روپے دینے کا فیصلہ سنایاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ شروع میں یہ خبر آئی تھی کہ باباکو دس سالوں کے جیل کی سزا ملی ہے ۔

SHARE