ہندوستان کے بیباک لیڈراور سابق ایم پی شہاب الدین کے عمر قید کی سزا پٹنہ ہائی کورٹ سے برقرار

پٹنہ(ملت ٹائمزمحمد اشفاق ساقی)
پٹنہ ہائی کورٹ نے تیزاب کیس میں بدھ کو آرجے ڈی کے سابق ایم پی اور دبنگ لیڈر محمد شہاب الدین کی عمرقید کی سزا کوبرقراردکھا۔بدھ کو سماعت ختم ہونے کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ نے شہاب الدین کے علاوہ راج کمار ساہ، منا میاں اور شیخ اسلم کی عمرقیدکی سزا کوبرقراررکھا ہے۔تیزاب معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت شہاب الدین کودوسال پہلے ہی سزاسناچکی ہے۔شہاب الدین نے پٹنہ ہائی کورٹ میں اسی سزا کے خلاف درخواست دی تھی، جس کاآج فیصلہ آیا۔پٹنہ ہائی کورٹ نے شہاب الدین کی سزا پر 30جون، 2017کو فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔
سیوان کی خصوصی عدالت نے 11دسمبر 2015کو تیزاب قتل میں فیصلہ سناتے ہوئے محمد شہاب الدین، راج کمار ساہ، منا میاں اور شیخ اسلم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اس معاملے میں جان گنوانے والے نوجوانوں کی ماں کلاوتی دیوی نے 16اگست 2004کو سیوان کے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔