ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ بھنڈی بازار میں پانچ منزلہ عمارت منہدم،دس افرادجاں بحق

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ممبئی کے بھنڈی بازار میں آج صبح ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے جس میں اب تک دس لوگوںکے موت کی خبر ہے جبکہ پچیس سے زائد لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں،این ڈی آر ایف کی ٹیم وہاں پہونچی گئی اور راحت رسانی کا کام کررہی ہے ،اس کے علاوہ فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی موجود ہے ۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ مطابق منہدم ہونے والی یہ یہ عرشی بلڈنگ 110 سالہ قدیم ہے اور بھائی کلا کے علاقے بھنڈی بازار میں مولانا شوکت علی روڈ پر واقع ہے ،اس کے بالکل سامنے داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کا حسین شادی ہال واقع ہے ۔