ممبئی :منہدم عمارت میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ،اکثریت مسلمانوں کی

ممبئی (ملت ٹائمز)
ممبئی کے بھنڈی بازار میں آج صبح 8 بجے ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے جس میں اب تک25لوگوںہوچکی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں،این ڈی آر ایف کی ٹیم وہاں پہونچی ہوئی ہے اور راحت رسانی کا کام کررہی ہے ،اس کے علاوہ فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی موجود ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ مطابق منہدم ہونے والی یہ یہ عرشی بلڈنگ 110 سالہ قدیم ہے اور بھائی کلا کے علاقے بھنڈی بازار میں مولانا شوکت علی روڈ پر واقع ہے ،اس کے بالکل سامنے داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کا حسین شادی ہال واقع ہے،اور مسلمانوں کا بوہرہ کمیونٹی کا یہ محلہ ہے ،ممبئی میں مقیم مولانا طلحہ جونپوری نے ملت ٹائمز سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور مرنے والوں کی اکثریت مسلمانوں کی ہے ۔