نومسلم ہادیہ پر ہورہے مظالم کے خلاف آپ بھی اٹھائیے آواز ،آج رات نوبجے آن لائن مہم میں کیجئے شرکت

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
کیرا لاسے تعلق رکھنے والی نومسلم ہادیہ کی آزمائشوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے ، فیملی اور ہائی کورٹ سے اس کی شادی مسترد کئے جانے کے بعد اب معاملہ سپریم کورٹ پہونچ چکاہے جہاں سے این آئی اے تفتیش کا حکم جاری کردیاگیاہے جبکہ ہادیہ سو سے زائد مرتبہ مختلف مقامات پر یہ بیان دے چکی ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیاہے،اسلام مذہب میں اسے سچائی ،صداقت اور حقیقت نظر آتی ہے ،اس مذہب کو قبول کرنے کے بعد اسے قلبی سکون ملاہے،لیکن اس کے باوجود کوئی اس کی بات کو ماننے کو تیار نہیں ہے ،گذشتہ چھ ماہ سے اسے نظر بند رکھاگیاہے اور بیس آئی او مسلسل اس کے گھر کی نگرانی کررہے ہیں،اسے نہ کسی سے بات کرنے دیاجارہاہے اور نہ کسی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔
ہادیہ کے حق میں ملک کا انصاف پسند طبقہ مسلسل آواز اٹھارہاہے ،کئی جگہوں پر احتجاج بھی کیا گیاہے ،اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سماج کارکنان ندیم خان او ردیگر فعال لیڈروں نے آج رات نوبجے فیس بک اور ٹوئٹر پر آن لائن مہم چلانے کا فیصلہ کیاہے ۔ملت ٹائمزکے ذریعہ ندیم نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اہم مہم میں شرکت کرنے اور اس کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
ہم آب کو بتادیں کہ#BraveHadiya کے عنوان سے یہ ہیش ٹیگ چلایاجائے گا ۔

واضح رہے کہ ہادیہ کا اصل نام اکھیلا ہے ،اس کے والدین متوسط طبقہ کے ہندو ہیں ،تمل ناڈو میں تعلیم کے دوران 24 سالہ ہادیہ اسلام سے بہت زیادہ متاثر ہوئیں اور اس نے 2011 میں اسلام قبول کرلیا ،شفیع جہاں سے شادی کرنے کے بعد ہادیہ کو عدالتی کاروئی کا سامناکرناپڑا ور فیملی کورٹ کے ساتھ ہائی کورٹ سے بھی اس کی شادی مسترد کردی گئی ،اب معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت اور قومی ایجنسی معاملے کی تحقیق کرے گی ۔