ریپ گروبابارام رہیم کی بیٹی ہنی پریت کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ،تلاش گمشدہ نوٹس بھی جاری

نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
دولڑکیوں کے ساتھ ریپ کرنے کے جرم میں بیس سالوں کیلئے جیل میں بند ڈیرہ سچا سودہ کے سبربراہ اور بی جے پی سرکار کے قریبی بابا گرمیت رام رہیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوگیا ہے اور(تلاش گمشدہ ( لک آﺅٹ )نوٹس بھی جاری کردی گئی ہے ،ہنی پریت پر الزام ہے کہ کورٹ میں بندوق بردار باڈی گارڈ بابا کو فرار کرانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور اس پوری سازش کو ہنی پریت انجام دے رہی تھی ۔
ہنی پریت ہریانہ کے فتح باد کی رہنے والی ہے ،2009 میں بابا نے اس کے شوہر وشواس گپتا سے رتشہ ختم کراکر گود لے لیاتھا اور اس طرح ہنی پریت بابا کی منہ بولی بیٹی بن گئی ،وشواس گپتا کا اعتراض ہے کہ بابا میری بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتاتھا،ڈیرہ میں ہنی پریت میرے بجائے بابا کے ساتھ رات گزارتی تھی جس پر میں نے اعتراض کیا تو رشتہ ختم کردیاگیا،ہنی پریت کا اصل نام پرینکاتنیجہ ہے ،بابا کے جیل جانے کے بعد یہ غائب ہے اورکہیں کچھ پتہ نہیں چل پارہاہے ۔
وضح رہے کہ ہنی پریت کے بابا گرمیت رام رہیم سے گہرے اور جنسی تعلقات تھے ،بیس سالوں کی سزائے جانے کے بعد جیل میں بھی ہنی پریت کو ساتھ رہنے دینے کی بھی بابا نے درخواست کی تھی جو مسترد کردی گئی ،یہ بھی کہاجارہاہے کہ ڈیرہ کی اگلی سربراہ ہنی پریت ہی ہوگی ،ہنی پریت بابا کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہے ۔