بدعنوان ممالک کی فہرست میں ہندوستان نمبر ون، مودی حکومت کے اس کارنامے کا لوگوں نے اڑایا خوب مذاق

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
فوربایس نے ایشیا کے بدعنوان ممالک کی ایک فہرست جاری کی،جوسوشل میڈیاپربحث کی وجہ بنی ہوئی ہے۔حالانکہ جو فہرست فوربس نے جار ی کی ہے وہ مارچ 2017کی ہے۔اس میں ہندوستان کوسب سے بدعنوان ملک بتایاگیا ہے جبکہ پاکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں پہلے نمبرپرہندوستان، دوسرے نمبرپرویتنام،تیسرے پر تھائی لینڈ ، چوتھے نمبرپرپاکستان اورپانچویں نمبرپر میانمار ہے۔
اس میں لکھا گیا ہے کہ شفافیت کے بین الاقوامی 18ماہ کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اب بھی بہت کام ہوناباقی ہے۔فوربس نے ہندوستان کے بارے میں کہا ہے کہ6 سرکاری خدمات میں سے 5 اسکولوں، اسپتالوں، شناختی کارڈ، پولیس اورسماجی خدمات میں زیادترکورشوت دینی پڑی ہے۔
فوربس کے ٹویٹ کو کماروشواس نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔کمار وشواس نے لکھا ہے کہ پہلے ہی کہاتھا کہ نمبرون بنادوںگا، اسے بنایا۔اسے نریندر مودی پرطنزماناجارہا ہے، بہت سے لوگ نے کمار وشواس کے ٹویٹ پر جواب دیا ہے۔ایک نے لکھا ہے کہ وزیراعظم مودی کی مدت میںہم کسی چیز میں تو نمبرون آئے۔ایک نے لکھا ہے کہ مودی جی سے پہلے توسب اناہزارے تھے، کوئی رشوت نہیں لیتاتھا۔ایک نے لکھا ہے کہ دوسال باقی ہے،صومالیہ کی برابری میںلانے کی کوشش ہورہی ہے۔