بہار میں چوہوں کی وجہ سے آیا تباہ کن سیلاب،لالو کا پلٹ وار ،بتائیں نتیش کمار۔دوپاﺅں والا چوہاتھا چار پاﺅں ولا؟

پٹنہ(ملت ٹائمزمظفر عالم راجہ
بہار میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ بتاتے ہوئے نتیش کمار کے وزیر للن سنگھ نے کہاہے کہ بہار سیلاب کی وجہ چوہاہے ،چوہوں کی وجہ سے بہار کا بندھ ٹوٹا جس بنیاد پر سیلاب آیا۔
نتیش کمار کے وزیر کے اس بیان پر زبردست ردعمل ظاہرکرتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے کہاہے کہ نتیش کمار بتائیں کہ جس چوہے کی وجہ سے بہار میں سیلاب آیاہے وہ چوہادوپاﺅں والاتھا یا چار پاﺅں والا،لالو نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ بہار میں سلاب کیلئے چوہا ذمہ دار ہے نتیش کمار کہاں ذمہ دار ہوسکتے ہیں ان کے پاس تو اقتدار کی طاقت ہے ۔